بالی ووڈ کے خوبرو و دلکش اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘وکی ڈونر ‘میں کام کرنے سے قبل انہوں نے 8 فلموں میں کام کرنے سے منع کیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں آیوشمان نے کہا کہ انہوں نے فلم وکی ڈونر کا انتخاب اس لئے کیا تھا کیونکہ اس کی کہانی بہت منفرد تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے شوجیت سرکار کا کام پسند تھا یہی وجہ ہے کہ مجھے تسلی تھی کہ میں صحیح جگہ پر جارہا ہوں بعدازاں انہوں نے کہا کہ اگر اس فلم کا شوجیت سرکار کے علاوہ کوئی اور ہدایت کار ہوتا تو یہ فلم اتنی کامیاب نہیں ہوتی کیونکہ وہ ایک بہت ہی باصلاحیت انسان ہیں۔
آیوشمان کھرانہ نے مزید کہا کہ میں اگر یہ کہوں کہ مجھےشہرت ہی وکی ڈونر سے ملی ہےتو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ یہ فلم میرے لئے بہت ہی خوش قسمت ثابت ہوئی، اس نے میرے کیریئر کو آگے بڑھانے میں بہت زیادہ مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار سلمان احمد بہت جلد اپنے بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم ریلیز کرینگے