بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے گٹکا برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر مداحوں اور خیر خواہوں سے معافی مانگ لی ہے۔
حال ہی میں اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک بھارتی گٹکا برانڈ کے اشتہار میں نظر آئے، بہت سے لوگوں نے نشاندہی کی کہ اشتہار میں اداکار تمباکو کی مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ اشتہار کو دیکھنے کے بعد بھارتی ٹوئٹر صارفین نے صرف اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ اکثر فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب اکشے کمار نے بھارتی ٹوئٹر صارفین سے معافی مانگ لی ہے۔
???????? pic.twitter.com/rBMZqGDdUI
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 20, 2022