عثمان خالد بٹ کو کس ڈرامے کی پیشکش ٹھکرانے کا افسوس ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان خالد بٹ کو کس ڈرامے کی پیشکش ٹھکرانے کا افسوس ہے؟
عثمان خالد بٹ کو کس ڈرامے کی پیشکش ٹھکرانے کا افسوس ہے؟

پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ جو آخری بار چپکے چپکے میں نظر آئے تھے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے کا اسکرپٹ چھوڑنے کا بہت زیادہ پچھتاوا ہے۔

حال ہی میں وہ ایک مارننگ شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے کہا کہ چپکے چپکے ختم ہونے کے بعد ڈرامہ سیریل دوبارہ میں بلال عباس کے کردار کیلئے انہیں آفر ہوئی تھی لیکن وہ ان دنوں اتنے مصروف تھے کہ انہوں نے اس کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ان کے بہت سے ایسے کام تھے جو اسلام آباد میں رکے ہوئے تھے جس کیلئے مجبورا انہیں اس ڈرامے کو کرنے سے منع کرنا پڑا۔

مزید برآں عثمان خالد بٹ نے کہا کہ افسوس میں یہ پراجیکٹ نہیں کرسکا لیکن اب تک انہوں نے جتنی اقساط اس ڈرامے کی دیکھی ہیں تو انھیں یہ ڈرامہ بہت اچھا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ ‘چوہدری اینڈ سنز’ میں ‘بلو’ کے کردار کیلئے عمران اشرف پہلا انتخاب نہیں تھے؟

خیال رہے کہ چند روز قبل انہوں نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ شے گل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘فین بوائے مومنٹ’۔

شے گل کو کوک اسٹوڈیو کے گانے سے پسوڑی سے بے پناہ شہرت ملی ہے۔

Related Posts