اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے، کرپٹ ملازمین سمیت 4 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے، کرپٹ ملازمین سمیت 4 افراد گرفتار
اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے، کرپٹ ملازمین سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی: اینٹی کرپشن پنجاب نے چھاپے مارکر کرپٹ ملازمین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی، گجرات، جھنگ اور فیصل آباد سے کرپٹ سرکاری ملازمین کو گرفتار کر کے رشوت کی رقم برآمد کر لی۔

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران پٹواری محمد شہزاد کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم محمد شہزاد نے شہری سے 40 ہزار رشوت لی اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کیا۔

دوسری جانب گجرات سے پٹواری توصیف حسین کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا، ملزم توصیف حسین نے شہری سے 60 ہزار روپے رشوت وصول کی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ توصیف حسین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں مقدمہ درج کر کے رشوت کے پیسے بھی برآمد کیے۔

مزیدبرآں جھنگ سے رجسٹری محرر محمد زمان کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، محمد زمان نے شہری سے 40 ہزار رشوت لی اور مزید 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں شہری کی زمین جعلسازی سے حاصل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم محمد رفیق نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے 27 کنال زمین کا انتقال اپنے نام پر درج کروایا جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ نمبر 34/19 میں مطلوب ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کر لیا۔

Related Posts