اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر سید طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے امور خارجہ تعینا ت کردیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طارق فاطمی کو فوری طور پر وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے خارجہ امور تعینات کر دیا گیا ہے۔
77 سالہ طارق فاطمی 1944 میں ڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آرٹس میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور خارجہ پالیسی کے مختلف امور پر پارٹی کی معاونت کی۔
مزید پڑھیں: چوہدری سرور کا اقدام، عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری چیلنج