سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما کا کہنا ہے کہ پریانتھا قتل کیس کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔ پاکستان نے ہم سے انصاف کا وعدہ کیا تھا، وہ وفا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کی آج سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران پاک سری لنکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال زیر غور آئی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
امریکا کاامن وخوشحالی کیلئے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکرکام کرنے کا عزم