پاکستان میں مزید 85 افراد کورونا کا شکار، اموات کاسلسلہ تھم گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan sees 85 more Covid-19 cases

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، مزید 85 افراد موذی وباء کا شکار، اموات کا سلسلہ تھم گیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 85 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی تعداد 1527411 ہوگئی ،ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 30364 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 563 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔مثبت کیسر کا تناسب 0اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 56 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1493662 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 78نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

سندھ میں اب تک کورونا کے 576570، پنجاب میں 505690، خیبرپختونخوا میں 219385، اسلام آباد میں 135157، بلوچستان میں 35483، آزاد کشمیر میں 43306 اور گلگت بلتستان میں 11735 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Related Posts