امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر سکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو۔ کارکن عمران خان کے اعلان کا انتظار کریں۔

سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی کہا تھا اب ناراض ہجوم کو قابو رکھنا عمران خان کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں: سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز کراچی میں عوامی پاور شو سے خطاب کیا تھا، جس بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

Related Posts