اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں پر مظالم کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالاقصیٰ پر اسرائیلی حملے میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے اسرائیلی افواج نے300 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
دفترخارجہ نے کہاکہ عبادت گزاروں پر قابل مذمت حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،حالیہ چند ہفتے میں اسرائیلی افواج نے درجنوں فلسطینیوں کا قتل عام کیا اسرائیلی افواج نے مشرقی یروشلم ودیگرعلاقوں میں فلسطینیوں کو زخمی کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں تشددکی مذمت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ قبلہ اول پر ایک بار پھر صیہونی فورسز نے حملہ کر دیا اور نمازیوں پر گولیاں برسادیں، فائرنگ اور شیلنگ سے 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، 152 فلسطینی زخمی