حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی مفت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد بجلی کی قیمت میں یہ پہلا اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آج کیا گیا۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ سے کیا جائے گا۔ عمران خان دورِ حکومت میں متعدد مرتبہ بجلی کی قیمتیں بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 117پوائنٹس کا اضافہ

نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کیلئے ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ کراچی کے شہری سابقہ قیمتوں پر بجلی استعمال کرسکیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی کے نرخوں میں 1.29 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔بعد ازاں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 29 پیسے اضافہ منظور کر لیا گیا۔ 

Related Posts