ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کے بارے میں کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کے بعد جوڑے کی خوبصورت تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے مختلف تاریخیں سامنے آنے کے بعد رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Congratulations to #RanbirKapoor & @aliaa08
for getting married…I hope for a successful and loving married life for both of them#RanbirAliaWedding #RanbirKapoorAliaBhattWedding#KapoorFamily #AliaBhatt pic.twitter.com/aaibc6SfDi— Ashwani pathak (@Asvani_Pathak) April 14, 2022
رنبیر کی کزنز کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کو بھی شادی کی تقریب کے لیے جاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کرینہ نے سلور رنگ کا لہنگا پہنا جب کہ کرشمہ کپور نے زرد رنگ کی پشواز کا انتخاب کیا۔
مگر اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی چند تصاویر خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔عالیہ اور رنبیر کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کے موقع پر دونوں کو مبارکباد کے پیغام بھیجے جارہے ہیں۔







