پی ٹی آئی کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اراکین اسمبلی کو سراہا جن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے مستعفی ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے حکومت کی برطرفی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حکم پر اپنے استعفے اسپیکر کو سونپ دیے تھے۔

اس سے قبل آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سیکرٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ انفرادی تصدیق کے بغیر کسی رکن کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا جا سکتا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول کریں گے۔

مزید پڑھیں:معاشی مسائل، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہنگامی اقدامات اٹھانیکا اعلان

11 اپریل کو عمران نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Posts