دُنیا بھر میں کورونا سے 50کروڑ 21لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 14ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 50کروڑ 21لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 14ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 50کروڑ 21لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 14ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 50 کروڑ 21 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 62لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 50کروڑ21لاکھ 56 ہزار840 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 62لاکھ 14 ہزار109 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 123نئے کیسز رپورٹ، 259مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 43ہزار 180افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 4 کروڑ 35لاکھ 24 ہزار628ہو گئی۔ وائرس کے4 کروڑ  34 لاکھ 81 ہزار 448 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 45کروڑ 24 لاکھ 18ہزار103 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 21لاکھ 92ہزار880افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 30لاکھ 39ہزار 23افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 14 ہزار114افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 21ہزار767شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ2 لاکھ10 ہزار853افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 61ہزار710لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، روس 7ویں، جنوبی کوریا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ ترکی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts