اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صبح سات بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔
شہباز شریف نے اکوائری کے حوالے سے کہا کہ یہ قوم کا پیسا ہے لہٰذا انکوائری کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ میٹرو بس منصوبہ کیوں التوا کاشکار ہے؟ اس منصوبے کے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، یہ قوم کا پیسہ ہے اس لئے اکوائری کرنا ضروری ہے، اُن کا کہنا تھا کہ عوام کا خیال کریں، منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ