گورنر بلوچستان ظہور آغا نے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر بلوچستان ظہور آغا نے استعفیٰ دے دیا
گورنر بلوچستان ظہور آغا نے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ: خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنرز کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بھی مستعفی ہوگئے۔

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر بلوچستان نے بدھ کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔

سید ظہور آغا نے کہا کہ میں ایک امپورٹڈ اور کرپٹ وزیراعظم کے ماتحت کام نہیں کر سکتا۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

عمران خان کی وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے سرکاری عہدوں سے استعفیٰ دینا شروع کر دیا ہے۔

عمران خان نے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ان کی پارٹی کے بیشتر ایم این ایز نے بھی اپنے استعفے سپیکر قاسم خان سوری کو پیش کر دیے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک یہ استعفے قبول نہیں کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کا حکم دے دیا

صدر پاکستان عارف علوی جن کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے، اُن کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیا۔

Related Posts