پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ڈرامہ سیریل ہم تم، ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جس کی ہدایت کاری ماضی کے بلاک بسٹر ڈرامے ‘چپکے چپکے’ کے ہدایت کار دانش نواز نے کی ہے جبکہ ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری ہیں جو کہ ماضی میں بھی کئی بہترین ڈرامے تحریر کرچکی ہیں، اُن کے کامیاب ڈراموں میں ‘سنو چندا’ اور ‘چپکے چپکے’ شامل ہیں۔
حال ہی میں نادیہ افگن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ‘ہم تم’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے یہ ڈرامہ بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ بہت ہی کمال کا ڈرامہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر وہ ڈرامے نہیں دیکھتی ہیں لیکن اس ڈرامے میں کوئی انوکھی بات ہے جو انہیں ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کررہی ہے بعدازاں انہوں نے ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین ڈرامہ لکھا ہے، ڈرامے کی تمام کاسٹ اور دیگر لوگوں نے بھی اچھا کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل ہم تم کے ‘سلور اسپون’ سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی