اسلام آباد: سابق معاونِ خصوصی شہباز گل چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف مقرر کردئیے گئے جو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کی بطور چیف آف اسٹاف تقرری کی منظوری دی اور تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہ ذمہ داری پارٹی کے مرکزی رہنما نعیم الحق سرانجام دے رہے تھے۔
ایم کیو ایم کا شہباز حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار