پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے نکاح کرلیا۔
ڈکی بھائی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ انہوں نے عروب جتوئی سے نکاح کرلیا ہے۔
یوٹیوبر نے عروب جتوئی کو اپنی زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا بعدازاں ان کے نکاح کی تقریب میں بہت سے مشہور یوٹیوبرز نے شرکت کی جن میں زید علی، شاہویر جعفری اور رحیم پردیسی شامل ہیں۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے بھی نکاح کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔
ڈکی بھائی
یوٹیوبر ڈکی بھائی کا اصل نام سعد الرحمن ہے، ان کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں