نجی ہوٹل میں نور عالم پر فقرہ کسنے پر مصطفیٰ نواز نے نامعلوم شخص کو مکا جڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصطفی نواز کھوکھر اور نور عالم خان کا نجی ہوٹل میں بزرگ شہری سے جھگڑا، ویڈیو وائرل
مصطفی نواز کھوکھر اور نور عالم خان کا نجی ہوٹل میں بزرگ شہری سے جھگڑا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد بزرگ شخص کو بدتمیزی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نور عالم خان، پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ساتھ مقامی ہوٹل میں افطار کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ایک بزرگ نے مبینہ طور پر پشتو میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو گالی دی اور ان پر ٹرن کوٹ ہونے کا الزام لگایا۔ نور عالم خان نے اس شخص کو بارہا منع کیا کہ وہ ماحول خراب نہ کرے، تاہم وہ شخص انہیں گالیاں دیتا رہا۔

اچانک نور عالم خان آپے سے باہر ہوگئے جس کے باعث دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی، اس واقعے کی ویڈیو میں پی پی پی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی بھی بزرگ شخض کو مارتے ہوئے اور بوتل پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

نور عالم پی ٹی آئی کے ان 20 ناراض ایم این ایز میں شامل تھے جنہوں نے اپنی پارٹی کے رہنما عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سابق رکن نور عالم خان نے گزشتہ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت میں دلچسپی نہیں، اہم عہدوں پر نظر ہے، ذرائع

یہ پہلا موقع نہیں جب نور عالم عمران خان کے خلاف جانے کے فیصلے کی زد میں آئے۔ 19 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف تحفظات ظاہر کرنے پر دو افراد نے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔

Related Posts