غیر ملکی خاتون کا لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا،خاتون اے ایس آئی زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر ملکی خاتون کا لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا،خاتون اے ایس آئی زخمی
غیر ملکی خاتون کا لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا،خاتون اے ایس آئی زخمی

اسلام آباد: تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں غیر ملکی خاتون کا خاتون لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ہوگیا، غیر ملکی خاتون نے اسلام آباد پولیس کی اے ایس آئی پروین کی شرٹ پھاڑ دی۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران غیر ملکی خاتون کے حملے میں اے ایس آئی خاتون زخمی ہوگئیں ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون مارشل آرٹ بھی جانتی ہے، اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، غیر ملکی خاتون کو بغیر ویزہ پاکستان مین رہائش پر ستارہ مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے خاتون کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے، خاتون کا تعلق روس سے ہے، ایک مقدمہ تشدد اور دوسرا بغیر ویزہ کے پاکستان میں قیام کا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ پر کس لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا؟

پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون کے خلاف پاکستانی قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Posts