پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے تین ذاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے لکھا کہ عمران خان صاحب آپکو خبر ہو کہ اگلے نے حلف لینے سے پہلے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین زاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر دیا جبکہ آپ ساڑھے تین سال تک ایک بھی کیمپ آفس نہ بنا پائے۔
عمران خان صاحب آپکو خبر ہو کہ اگلے نے حلف لینے سے پہلے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین زاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر دیا۔ آپ ساڑھے تین سال تک ایک بھی کیمپ آفس نہ بنا پائے۔
آپ نے ساری ایمانداری اپنے آپ پر اپنی ٹیم پر لگا رکھی تھی۔حاصل وصول کیا ہوا۔ جو آپ نے بچایا تھا وہ لٹ رہا اب— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 12, 2022
شہباز گل نے لکھا کہ عمران خان نے ساری ایمانداری اپنے آپ پر، اپنی ٹیم پر لگا رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مبارکباد