کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف کارروائی، 7 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف کارروائی، 7 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف کارروائی، 7 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جن پر چھینا جھپٹی، کار چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سخی حسن قبرستان، تین ہٹی، لیاقت آباد اور لانڈھی میں فائرنگ کے تبادلوں کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جن کی شناخت محسن، عبدالطلحہ اور علی جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم، موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ کورنگی کے علاقے افغان بستی میں پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی ہوگیا جسے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کا نام احسان بتایا جاتا ہے جس نے فرار ملزمان کے نام طاہر اور خالد بتائے۔ پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

اس کے علاوہ ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ملزمان حمزہ، مصطفیٰ شاہ اور عبدللہ کے قبضے سے موٹر سائیکل، 15 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔ 

Related Posts