اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم پاکستان تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ کابینہ ڈویژن نے ن لیگ کے صدر کی بطور وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
شہباز شریف نے ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا