پاکستان کی قیادت تبدیل، چین کا مثبت ردِ عمل، امریکا کا غیرجانبداری کا مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی قیادت تبدیل، چین کا مثبت ردِ عمل، امریکا کا غیرجانبداری کا مظاہرہ
پاکستان کی قیادت تبدیل، چین کا مثبت ردِ عمل، امریکا کا غیرجانبداری کا مظاہرہ

 بیجنگ / واشنگٹن: گزشتہ روز نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا جس پر چین کی جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے جبکہ امریکا نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئے یا جائے، چین سے دوستی لازوال ہے۔ سی پیک تیزی سے آگے بڑھائیں گے جس پر چین کا مثبت ردِ عمل آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی اور بھارت کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کا کہنا ہے کہ سیاسی تبدیلیاں تعلقات کی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ توقع ہے پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے سی پیک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ دوسری جانب امریکا نے پاکستان میں جمہوریت کا قیام خوش آئند قرار دیا۔

امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کیلئے اہم ہے۔ قیادت کوئی بھی ہو، اس میں تبدیلی نہیں آتی۔ اس سوال پر کہ کیا جو بائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ جواب ملا میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف لیا تھا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے اور حلف نہ لے سکے۔ 

Related Posts