اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (RDAs) سے بڑی رقم واپس نکالنے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے یہ وضاحت اس وقت جاری کی جب بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی برطرفی کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے رہے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بڑی رقم نکالنے اور آمدن میں کمی کے بارے میں سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی تردید کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 1700.38 پوائنٹس کی تیزی