اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث وہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف بھی نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر روانہ ہوگئے ہیں، ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور آج شام کو وہ اپنے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہو گئے اور ڈاکٹر نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی دستبردار، شہبازشریف بلامقابلہ وزیراعظم منتخب