عمران خان کا نیا وار، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan decides to resign from National Assembly

اسلام آباد:سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے پارٹی ارکان میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آئیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی استعفیٰ نہیں دینا چاہتا تو میں استعفیٰ دونگا جبکہ اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیرمراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آج تمام اراکین اسمبلی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو دے رہے ہیں اس کے ساتھ ہم نے غیر ملکی ایجنڈے پر ہونیوالے مقصود چپڑاسی کے نام نہاد انتخاب کا بھی حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔ہم آزادی کیلئے لڑیں گے۔

Related Posts