شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے کا راز شیئر کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ حرامانی نے شوہر مانی کے ہمراہ ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ مہینے قبل اُن کا وزن بہت بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے اُن کو ایڈٹ کیا کرتی تھیں بعدازاں حرامانی کے شوہر مانی نے کہا کہ ایسے وقت میں انہوں نے اداکارہ کی بہت مدد کی۔
مانی کا کہنا تھا کہ میں نے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں جم لے کرگیا، پھر حرامانی نے پھر تین مہینوں میں 10 کلو وزن کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہم تم کے سلور اسپون کی مقبولیت کے پیچھے کیا راز ہے، جانئے