عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوگا جس میں پارٹی کو فعال بنانے سمیت دیگر سیاسی امور پر مشاورت اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن کا تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی پر ملک گیر جشن، مٹھائیاں تقسیم

سابق وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں آج کے پر امن احتجاج کی کال پر کور کمیٹی اراکین کو ہدایات جاری کریں گے اور تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریکِ انصاف کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرونِ ملک سے درآمد کی گئی حکومت قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے ملک بھر کے عوام کو اتوار کے روز احتجاج کی کال دے دی۔

آج بنی گالہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں تحریکِ انصاف عوام کو عمران خان کی جانب سے دی گئی پر امن احتجاج کی کال پر عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لے گی۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی پر سراپا احتجاج ہیں۔ 

Related Posts