سیاستدان آئین پر عمل کریں، پاکستان کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاستدان آئین پر عمل کریں، پاکستان کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔امریکا
سیاستدان آئین پر عمل کریں، پاکستان کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو آئین پر عمل کرنا ہوگا جبکہ ہم پاکستان کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان میں جاری صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، سیاسی جماعتوں سے توقع ہے کہ آئین کی پاسداری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب، مسجد میں بھیک مانگنے پر دو پاکستانیوں سمیت چارغیر ملکی بے دخل

امریکی محکمۂ خارجہ کا تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے متعلق کہنا ہے کہ امریکا امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں جمہوری اقدار پر قائم رہتے ہوئے گڈ گورننس کو یقینی بنائیں گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حق میں اپوزیشن اراکین نے 174 ووٹ ڈالے جس کے بعد عمران خان قائدِ ایوان کے عہدے سے جمہوری انداز سے سبکدوش ہو گئے۔

رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر کے روز منعقد ہوگا۔ شہباز شریف ملک کے نئے وزیر اعظم بننے کیلئے پر عزم ہیں۔

آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن نے شہباز شریف کے نام پر اتفاق کر لیا۔ 

Related Posts