اداروں کے ساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔شہباز شریف وزیر اعظم بننے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ملک کے نئے وزیر اعظم بننے کیلئے تیار ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں، کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔ پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عدم اعتمادکامیاب، پرانے پاکستان میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔بلاول

قبل ازیں عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے والے ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔ شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی حکومت کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم کسی کو بلاوجہ جیل نہیں بھجوائیں گے۔ آج دوبارہ پاکستان میں آئین اور قانون کا بول بالا ہوا ہے۔ ماضی کی تلخیوں میں نہیں جانا چاہتے۔

اپنے بھائی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بہنوں اور بیٹیوں نے بھی جیلیں کاٹیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔ بدلہ نہیں لیں گے، ناانصافی اور زیادتی نہیں کریں گے۔ 

 

Related Posts