اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مستعفی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مستعفی ہوگئے
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اب سے کچھ دیر قبل اسمبلی پہنچے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی قیمت پر شکست قبول نہیں کریں گے۔

کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ تنہا ہونے کے باوجود قوم کے لیے لڑتے رہیں گے اور کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹا دیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ان کا محکمہ دفاع میں تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو برطرف کرنے کی نہ تو کوئی بات ہوئی اور نہ ہی یہ بات ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنا کام قانون کے مطابق اور آئین کے مطابق کروں گا۔

تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے دہرایا کہ وہ کسی بھی قیمت پر شکست قبول نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ نہ ماضی میں شکست تسلیم کی ہے اور نہ ہی اب ہار مانیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں پاکستان سے کبھی غداری نہیں کروں گا۔ میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔وزیر اعظم خان نے مزید کہا کہ وہ تنہا ہونے کے باوجود قوم کے لئے لڑتا رہوں گا اور کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا،

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی اجلاس بلایا جاتا ہے افواہیں پھیلنا شروع ہوجاتی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ خط چیف جسٹس عمر عطا بندیال، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: کسی صورت غیر ملکی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ خط میں امریکی سفارت کار سے ملاقات کی تمام تفصیلات موجود ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ تاہم انہوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ اپوزیشن انہیں جیل میں ڈال سکتی ہے۔

Related Posts