شان مسعود کا کاؤنٹی کے دوران بھارت کے خلاف کھیلنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shan Masood likely to play against India during county stint

لندن: پاکستان کے اوپنر شان مسعود کو کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملنے کا امکان ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس سال انگلینڈ کے دورے پر بھارت کے دوٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچز کی تصدیق کی ہے۔ دونوں میچز یکم اور 3 جولائی کو ڈربی شائر اور نارتھمپٹن ​​شائر کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

ڈربی شائر نے گزشتہ سال دسمبر میں شان مسعود کو 2022 کے پورے سیزن کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی سائن کیا تھا۔ کلب نے آج کہاکہ بھارت جمعہ یکم جولائی کو ٹوئنٹی 20 ٹور میں ڈربی شائر کا مقابلہ کرنے کے لیے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ کا سفر کرے گا۔

دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف اپنی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو جاری رکھے گی جس میں پاکستانی بین الاقوامی کرکٹر شان مسعوداور سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر سورنگا لکمل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:وسیم خان نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرادی، نام شارٹ لسٹ ہوگیا، ذرائع

شان مسعود کی بھار ت کے خلاف میچ میں موجودگی کا انحصار سری لنکا کے دورہ پاکستان کے لیے ان کے انتخاب پر ہوگا جہاں قومی ٹیم جولائی اوراگست میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلے گی۔بائیں ہاتھ کرکٹر 2022 کے سیزن کے دوران تمام فارمیٹس کے لیے دستیاب ہونگے ۔

بھارت کا دورہ انگلینڈ
بھارتی کرکٹ ٹیم یکم اور 3 جولائی کو ڈربی شائر اور نارتھمپٹن ​​شائر کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

گزشتہ سال بھارت کے دورہ انگلینڈ کا آخری ٹیسٹ جو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونا تھا، کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس موسم گرما میں ان کے محدود اوورز کے دورے پر دوبارہ ترتیب دیا گیا تھا۔ بھارت نے 2021 میں نامکمل دورے کے چوتھے ٹیسٹ تک سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

Related Posts