اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور اس کا دفاع کرنا میرا حق ہے لیکن بیرونی سازش کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر کے بعد خیالات کااظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی آئین میں گنجائش موجود ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اور اس کا دفاع کرنا میرا حق ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری ہوئی ہے، فضل الرحمان، بلاول نے عدلیہ کے فیصلے سے پہلے بیانات دیئے، بیان دیا گیا کہ کوئی نظریہ ضرورت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی