اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، آج سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاؤس کی کارروائی چلائی جائے۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔پوری قوم کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنے کو ملا۔
انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آپ اور وزیراعظم کے غیرآئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، آج سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاؤس کی کارروائی چلائی جائے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق من وعن اپنا کام کروں گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے، چاہتے ہیں قومی اسمبلی میں عالمی سازش پر بھی بات ہو۔
مزید پڑھیں: اقتدار کے لئے اس طرح روتے کسی کو پہلی بار دیکھا ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ