اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہے مرادسعید نہیں جو الٹ ہو جائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منفرد نہیں صحیح ٹویٹ کئے، میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں۔ میں فوج کےساتھ ہوں ، یہ ملک ہے مرادسعید نہیں جو الٹ ہو جائے۔
منفرد نہیں صحیح ٹویٹ کئے ، میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں۔ میں فوج کےساتھ ہوں ، یہ ملک ہے مرادسعید نہیں جو الٹ ہو جائے!!عامر لیاقت pic.twitter.com/2qX45VaqpH
— Hoorain Pervaiz (@HoorainPervaiz1) April 9, 2022
اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی بہتر ہے استعفیٰ دیجیے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے، ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی بہتر ہے استعفیٰ دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں۔
مزید پڑھیں:عامر لیاقت نے اب عمران خان کے کونسے راز کھولنے کی دھمکی دیدی ؟