وسیم خان نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرادی،  نام شارٹ لسٹ  ہوگیا، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم خان نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرادی،  نام شارٹ لسٹ  ہوگیا، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرادی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کا نام شارٹ لسٹ میں بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کو منیجر کی پوسٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور اگلے ہفتے دبئی میں ان کا انٹرویو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس وقت آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ جیوف ایلارڈائس کو آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد خالی ہے، ترقی پانے سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے پر کل آٹھ سال گزارے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، قطر میں سیکیورٹی گارڈز جبری مزدوری کیلئے مجبور، ایمنسٹی انٹر نیشنل

یاد رہے کہ وسیم خان ایک موقع پر، ٹام ہیریسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر تبدیل کرنے کی دوڑ میں بھی تھے۔

انہوں نے گزشتہ سال پی سی بی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں دورے ترک کردیے تھے۔

یہ استعفیٰ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کے بطور چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے دو ہفتوں کے اندر سامنے آیا تھا۔

Related Posts