الیکشن کمیشن کا چار ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا چار ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن کا چار ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 4 ماہ کے دوران حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 13 اپریل کو عام انتخابات کا ایکشن پلان پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عام انتخابات سے متعلق تمام امور کی مانیٹرنگ اور ایکشن پلان بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن نے 2017 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی حکومتیں نقشہ جات و دیگر ڈیٹا فوری طور پر مہیا کریں اور الیکشن کمیشن جمہوری عمل کے تسلسل، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے لیے آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دے دیا

مزید برآں قومی اسمبلی کی نشست 33 ہنگو میں 10 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات اب 17 اپریل کو ہوں گے جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات بروقت کروائے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری خزانہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور دونوں حکام کو سننے کے بعد لوکل گورنمنٹ انتخابات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آئینی وقانونی طور پر خود مختار ادارہ ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کی مالی وانتظامی تعاون کی پابند ہیں۔

Related Posts