میرا جسم میری مرضی، اشنا شاہ کا سانولی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا
کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا

پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ اشنا شاہ اکثراوقات سوشل میڈیا کی ٹرولنگ کا جواب دیتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے سانولی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘وہ جب اپنی تصویروں پر منفی تبصرے دیکھتی ہیں تو انہیں بہت زیادہ بُرا لگتا ہے’۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میرا جسم ہے میری مرضی، میں جیسی ہوں ٹھیک ہوں بعدازاں اشنا شاہ نے کہا کہ مجھے اپنا رنگ خراب ہی پسند ہے’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری سانولی تصویروں پر لوگ مجھے میری پُرانی تصویروں کا حوالہ دینا شروع کردیتے ہیں، کہتے ہیں کہ آپ کی رنگت ایسی تھی اب آپ ایسی ہوگئیں’۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے ایسا کیا کردیا کہ سب انہیں دعائیں دینے لگے؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ چھٹیاں گزارنے کیلئے ترکی گئی ہوئی تھیں جہاں اداکارہ کو اُن کے لباس اور رنگت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیاد تنقید کا نشانہ ہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts