فاطمہ ثناء نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s Fatima Sana receives ICC Women’s Emerging Cricketer trophy

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آل راؤنڈ کارکردگی پرایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز مل گیا۔

فاطمہ ثناء یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، مستقبل میں اس سے اچھی پرفارمنس کی کوشش کرونگی۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 سالہ فاطمہ ثناء نے2021 میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔

اس سے قبل خواتین کی سال کی بہترین ایک روزہ میچوں کی ٹیم میں بھی 20 سالہ فاطمہ ثنا کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی کسی خاتون کھلاڑی کو آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 

فاطمہ ثنا نے سنہ 2021 میں ایک روزہ میچوں میں 24 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک فائیور بھی شامل تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فاطمہ ثنا کی کرکٹ کی کہانی کا آغاز روایتی انداز میں گلیوں میں کرکٹ کھیل کر ہی ہوا تھا۔ گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن ہونے کے ناتے وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے جایا کرتیں اور یوں یہ شوق جنون میں بدل گیا۔

تاہم سنہ 2021 فاطمہ کے لیے بہترین سال ثابت ہوا اور انھوں نے اس سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یہ آٹھ برس کے بعد پہلی مرتبہ تھا کہ پاکستان کی طرف سے کسی بولر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو۔ 

Related Posts