وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،ملکی صورتحال اور سیکورٹی امور پر مشاورت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan Meets DG ISI

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور سیکورٹی امور پر مشاورت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آج وزیراعظم عمران خان سے پی ایم ہاوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک میں جاری صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔پرویز خٹک، اسدعمر، فوادچوہدری، شیخ رشید ،حماداظہر، فرخ حبیب، شوکت ترین اوربابراعوان کے علاوہ حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

مزید پڑھیں:عدم اعتماد، استعفے یا کوئی نیا سرپرائز، پوری قوم کو آج عمران خان کے فیصلے کا انتظار

اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلہ کے قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا اورمختلف قانونی امور پر بھی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں عیاں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری آپشن یہ ہے کہ ہم استعفے دے دیں، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ان چوروں اور لٹیروں کیخلاف گلیوں میں لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں آئی تو غلط سمجھ رہا ہے تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، مستعفی ہوکر ہمیں باہر نکلنا چاہیے۔

Related Posts