متحدہ اپوزیشن کی پی ٹی آئی کو اہم پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ اپوزیشن کی پی ٹی آئی کو اہم پیشکش
متحدہ اپوزیشن کی پی ٹی آئی کو اہم پیشکش

متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مصالحت کی پیشکش کردی۔

نجی میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کو ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل کی جا سکے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد یہ پیشکش کی ہے جو صرف انتخابی اصلاحات تک محدود ہے لیکن اگر پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کسی اور ضمن میں بھی تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تو اس پر بعد میں غور و فکر کیا جائے گا۔

مزید برآں ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آج ہی مستعفی ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے آخر تک وطن واپس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دو یا اسمبلی توڑ دو، شیخ رشید

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کور ٹ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے کر اسمبلیاں بحال کردیں، عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف 9 اپریل بروز ہفتہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی کیا جائے۔

Related Posts