فرح خان نے روپے کی قدر گرانے کیلئے کتنے ڈالر ذخیرہ کئے، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Farah Khan involved in dollar hoarding

اسلام آباد: خاتون اول بشریٰ بی بی کی خاص دوست کہلانے والی فرح خان کے ملک سے فرار کے بعد نت نئے انکشافات کا سلسلہ جاری، فرحت شہزادی ڈالر ذخیرہ کرنے میں بھی ملوث نکلیں۔

دی نیوزکی رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی ڈالرز ذخیرہ کرنے میں ملوث رہی ہیں، ایف آئی اے نے انہیں نوٹسز بھی بھجوائے تاہم، اس پر پیش رفت نہ ہوئی۔

پاکستان میں ایسے وقت میں جب ڈالر کے مقابلےمیں روپے کی قدر گرتی جارہی ہے، فرحت شہزادی مارکیٹ سے ڈالر خریدنے میں مصروف ہیں۔ جنوری سے ستمبر 2021 کے دوران غیرملکی کرنسی اکائونٹ میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالرز جمع کروائے۔

فرحت شہزادی نے جنوری سے ستمبر، 2021صرف نو ماہ کے دوران اپنے غیرملکی کرنسی اکائونٹ میں 249650 ڈالرز جمع کیے اور اس کے ذرائع بھی نہیں بتائے۔

ایف آئی اے نے4دسمبر،2021کو فرحت شہزادی کو انکوائری نوٹس بھیجا تھا اور اس بابت تفصیلات طلب کی تھیں۔

مزید پڑھیں:عدم اعتماد کامیاب ہوگی، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،آصف زرداری

چارہ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اس تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایف آئی اے نے حیران کن طور پر مذکورہ کیس کو پس پشت ڈال دیا ہے کیوں کہ فرحت شہزادی کے خاتون اول سے قریبی روابط ہیں۔

اکتوبر2021کو ایف آئی اے نے 100افراد کو نوٹسز بھجوائے تھے اور فیصلہ کیا تھا کہ ایسے افراد سے تحقیقات کی جائیں گی جو کہ مبینہ طور پر مختلف ایکسچینج کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز خریدنے میں ملوث تھے اور انہوں نے یا تو رقوم جمع کیں یا پھر بیرون ملک بھجوائیں۔

فرحت شہزادی ان 100افراد میں شامل تھیں جوکہ ڈالرز یا تو جمع کررہے تھے یا بیرون ملک بھجوارہے تھے۔

Related Posts