ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی، عامر لیاقت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی، عامر لیاقت
ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی، عامر لیاقت

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی بہتر ہے استعفی دیجیے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے، ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی بہتر ہے استعفی دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں نجھے وہاں تک پہنچانے والے آپ اور آپ کے مولاُ جٹ مشیر ہیں۔

مزید برآں عامر لیاقت نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی خود ساختہ سازش ناکام، اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی تھی وزیراعظم نے تمام اقدامات غیر قانونی اور غیرآئینی قرار دے دیا ، ہماری قومی اسمبلی بانچ رکنی لارجر بینچ نے بحال کر دی اور عمران خان کی تمام حرکتیں غیر قانونی قرار دے دیے، نظریہ ضرورت دفن کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا، سعید غنی کا ٹوئٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے، یہ حکم بھی دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھیں، کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے، ووٹنگ والے دن کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جائے گا۔

Related Posts