کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا، سعید غنی کا ٹوئٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا، سعید غنی کا ٹوئٹ
کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا، سعید غنی کا ٹوئٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سیلفی شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سعید غنی نے بلاول بھٹو کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہت خوش آرہے تھے بعدازاں انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا۔

صوبائی وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آئین کی جیت کا جشن منارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے، فواد چوہدری کا سیاسی مخالفین کو چیلنج

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے، یہ حکم بھی دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھیں، کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے، ووٹنگ والے دن کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جائے گا۔

Related Posts