اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و قانون فوادچوہدری نے ملک کی موجودہ صورتحال پر ایک نظم پڑھتے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے۔
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے
آپکی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے
عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہے
غیرتِ جہاد اپنی زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہےآپکی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہےعمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہےغیرتِ جہاد اپنی زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 8, 2022
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیاتھا۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے اس فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران کو بہت بڑھا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:جہانگیر ترین نے بھی رخت سفر باندھ لیا، آئندہ ہفتے وطن واپسی کا امکان