لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کے اگلے ہفتے پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور ان کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔
اس سے قبل 2 اپریل کو حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نعمان لنگڑیال نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کہا تھا کہ ترین گروپ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گا،ترین گروپ نے یہ فیصلہ ملک کی بہتری کے لیے کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، شہباز شریف