عدم اعتماد کامیاب ہوگی، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف علی زرداری کینسر کے مرض میں مبتلا، ڈاکٹر نے ناقابل علاج قرار دیدیا
آصف علی زرداری کینسر کے مرض میں مبتلا، ڈاکٹر نے ناقابل علاج قرار دیدیا

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد امید ہے کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر بن کر جمہوری کردار ادا کرینگے تاہم انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آصف علی زرداری نے کہا کہ میں عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے جمہوری کردار ادا کریں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدآصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور ان کے لیے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:عدالت سے ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی، گورنر سندھ کا افسوس کا اظہار

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کی قانونی حیثیت اور صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوآئین کے منافی قرار دیا تھا۔

فیصلے میں وفاقی کابینہ عہدوں پربحال، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنا بھی غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد زیرالتوا رہے گی، اسمبلیاں توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی پرانی پوزیشن پر بحال کی جائیگی۔

Related Posts