سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے
وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں، ہٹلر نے بھی آئین کا خاتمہ کر کے ملک پر قبضہ کیا۔

معاشی تباہی اور کرپشن سے پاکستان کئی دہائیوں پیچھے چلا گیا، عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے، وہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا، انشاء اللہ عدم اعتماد کے موقع پر بھی ہم کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خط کا جو ڈراما رچایا گیا، وہ سب کو پتہ ہے۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ خود کو وفادار کہنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، اگر امریکہ نے دھمکی دی تو پھر اس کا نام لیتے کیوں ڈرتے ہو۔

دوسری جانب واضح رہے کہ فیصلہ سناتے وقت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ متفقہ رائے سے ہوا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، رولنگ 3 اپریل کو دی گئی، جن لوگوں نے ریکوزیشن دیا تھا انہیں نوٹس دیئے، جن لوگوں نے ریکوزیشن دی تھی انہیں نوٹس دیئے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے منافی ہے۔

فیصلے میں وفاقی کابینہ عہدوں پربحال، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنا بھی غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔تحریک عدم اعتماد زیرالتوا رہے گی، اسمبلیاں توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی توڑنا بھی خلاف قانون تھا، قومی اسمبلی پرانی پوزیشن پر بحال کی جائیگی۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 9اپریل کو دن ساڑھے 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کا سٹ کرسکیں گے، آرٹیکل 63 کے نفاذپر عدالتی فیصلہ اثر انداز نہ ہوگا۔فیصلہ سنانے کے بعد ججز کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔

انتہائی اہم فیصلہ سنانے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، فواد چوہدری، فیصل جاوید، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد رہنما فیصلہ سننے کے لیے عدالت عظمیٰ پہنچے۔

چیف الیکشن کمشنرکی عدالت میں طلبی:

فیصلے سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو عدالت میں طلب کرلیا، چیف الیکشن کمشنر کو رسٹرم پر بلایا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر وقت الیکشن کرانے کیلیے تیار ہے،2023کے عام انتخابات کیلئے بھی حلقہ بندیوں کی بات کی تھی، خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے بعد سیٹوں میں ردوبدل ہوا ہے،ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ حلقہ بندیاں کرانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال

Related Posts