لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ قانون اور آئین کے منافی ہے اس لیے اب اسے صرف کالعدم قرار دینا کافی نہیں ہوگا۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قومی مفاد کی ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کو فوری بحال کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ قانون اور آئین کے مطابق حکمرانی اور ذمہ داریاں جاری رکھ سکے۔
مزید پڑھیں:صرف ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غلط قرار دینا کافی نہیں ہے، مریم نواز